ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / خواتین ہاکی ٹیم کےکوچ والتھروس مریجنے بنے مردہاکی ٹیم کے نئے چیف کوچ

خواتین ہاکی ٹیم کےکوچ والتھروس مریجنے بنے مردہاکی ٹیم کے نئے چیف کوچ

Sat, 09 Sep 2017 11:42:40    S.O. News Service

نئی دہلی،8؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی مردہاکی ٹیم کو ان کا نیاچیف کوچ کو مل گیا ہے۔دراصل ہندوستانی سینئر خواتین ہاکی ٹیم کے موجودہ چیف کوچ والتھیروس مریجنے کو مرد ہاکی ٹیم کاچیف کوچ بنادیاگیا ہے۔ وزیرکھیل راجیو ورھن راٹھور نے ٹوئٹ کرکے اس کے بارے میں اطلاع دی۔راٹھور نے کہا کہ خواتین ہاکی ٹیم کے چیف کوچ والتھیروس مریجنے کواب مرد ہاکی ٹیم کے چیف کوچ کی کمان دی گئی ہے۔اس کے علاوہ دورناچاریہ ایوارڈ فاتح ہریندر سنگھ کوہندوستانی سینئر خواتین ہاکی ٹیم کاچیف کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ہندوستانی سینئر خواتین ہاکی ٹیم کے موجودہ چیف کوچ والنٹمس کی جگہ لیں گے۔

مریجنے 20ستمبر سے اپنی ذمہ داری اداکریں گے جب خواتین ٹیم یورپ کے موجودہ دورے سے لوٹے گی۔وہیں ہریندر کل سے اپناعہدہ سنبھال لیں گے۔دونوں کو 2020ٹوکیو اولمپکس تک کی ذمہ داری دی گئی ہے۔یہ فیصلہ ہاکی دنیا کے لئے حیران کن تھا کیونکہ ہاکی انڈیانے تین روز قبل ہی مردہاکی ٹیم کے کوچ کے عہدے کااشتہارنکال چکے ہیں۔ہاکی انڈیا نے 15ستمبر کو درخواست کے لئے آخری وقت مقرر کیا ہے۔ایک سرکاری اہلکار نے کہا کہ یہ اشتہار کل خود ہٹا دیا گیا تھا،کیونکہ ہاکی انڈیا اور سپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کو یقین ہے کہ نرینجے اس عہدے کے لئے سب سے زیادہ مناسب امیدوار ہیں جو یہاں 6 ماہ سے زائد سے رہ رہے ہیں۔

سمجھاجاتاہے کہ مرین شروع میں یہ عہدہ نہیں لیناچاہ رہے تھے۔نیدرلینڈکے اس 43سالہ کوچ کو اس سال فروری میں خواتین ٹیم کا کوچ بنایا گیاتھا۔وہ پہلے کسی قومی مردہاکی ٹیم سے نہیں جڑے ہیں۔آپ کوبتادیں کہ ہاکی انڈیا نے حال ہی میں ہندوستانی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ اولٹمنس کوبرخواست کر دیا تھا۔


Share: